یہ دور بھی گزر جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دور بھی گزر جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دور بھی گذر جائے گا اہک ایسی بات ہے جو اگر ایک انسان اپنی زندگی میں اپنا لے گا تو کسی بھی مشکل وقت کسی بھی مشکل حالات میں سے بہ آسانی نکل جاۓ گا۔ وقت مشکل ضرورہو سکتا ہے اور ازیت ناک بھی ۔اور برا بھی ہوسکتا ہے۔مگر یہ ایک احساس، ایک خیال کہ کوئی بھی وقت،حالات ہمیشہ نہیں رہنے والے،ہر دور کا وقت گذر جاتا ہے،انسان کو راحت دللا سکتا ہے ۔ یہاں ایک کہانی یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ وقت مشکل ہے پر یہ وقت گزر جائے گا ابراہیم نوریسی بادشاہ نے اپنے ملک سے تمام پڑھے لکھے، عقلمند اور عالم قسم کے لوگوںکو جمع کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسا مشورہ، منتر یا مقولہ ہے کہ جس کو ہر قسم کے حالات میں استمال کیا جاسکے، ہر صورتحال اور ہر وقت میں اس ایکبات سے کام چل جائے۔ کوئی ایسا مشورہ جو کہ میں اگر اکیلے میں ہوںاور میرے ساتھ کوئی مشورہ کرنے والا نہ ہو تب بھی مجھے اس کا فائدہ ہو؟ تمام لوگ بادشاہ کی اس خواہش کو سن کر پریشا...